• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زمان پارک آپریشن: جی بی پولیس نے پنجاب پولیس پر گنیں تان دیں

زمان پارک آپریشن: جی بی پولیس نے پنجاب پولیس پر گنیں تان دیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز کیے جانے والے پولیس آپریشن میں پنجاب اور گلگت بلتستان کی پولیس آمنے سامنے آگئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بھی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرتے ہوئے زمان پارک کے گیٹ تک جا پہنچی تھی لیکن جیسے ہی پولیس اہلکار عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے تو وہاں گلگت بلتستان پولیس کے گن مین اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے پنجاب پولیس پر گنیں تان لیں جس کے باعث پولیس کو زمان پارک سے باہر نکلنا پڑا، پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نمائندہ کے مطابق دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے پر رینجرز کر طلب کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply