• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،100افراد ہلاک

ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،100افراد ہلاک

ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق فریڈی نامی سمندری طوفان کی تباہی سے 100سے زائدافرادہلاک جبکہ90سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

حکام کاکہناہے کہ سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

حکام کامزیدکہناہے کہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply