• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت میں درخواستوں پر وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں نے جواب داخل کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن رولز اجازت نہیں دیتے کہ خالی مخصوص سیٹوں پر تقرر کیا جائے، صرف عام الیکشن میں خالی مخصوص نشستوں پر تقرریاں ہو سکتی ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ قانون کے تحت ایسی تقرریاں فوری ہونی چاہئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن لا کے تحت خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ہی منتخب ہو سکتی ہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم سنا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply