جاپان، رکن پارلیمان کو سینیٹ سے نکال دیا گیا

جاپان میں پہلی مرتبہ کسی رکن پارلیمان کو کبھی بھی کسی اجلاس میں شرکت سے پہلے ہی اس کی رکنیت سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ایوان بالا کے اس رکن کا نام یوشیکازو ہیگاشتانی ہے جو اصل میں یو ٹیوب پر اپنی ہلکی پھلکی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہوئے اور پھر سات ماہ پہلے ملک کے ایوانِ بالا کے رکن منتخب ہو گئے۔

یوشیکازو ہیگاشتانی کی پارلیمان سے بے دخلی کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ کی انضباطی کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ جب سے رکن منتخب ہوئے ہیں ایک دن بھی پارلیمان میں حاضر نہیں ہوئے، اس لیے کمیٹی نے انھیں سینیٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوشیکازو ہیگاشتانی کو یوٹیوب پر ’گاسی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں وہ اپنی ویڈیوز میں مشہور شخصیات کے بارے میں چٹی پٹی باتیں کرتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں ان کی ویڈیوز لوگوں میں اس قدر مقبول ہوئیں کہ انھیں گزشتہ برس جولائی میں ملک کی سینیٹ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ جاپان میں کسی رکن پارلیمان کے لیے سب سے بڑی سزا یہ ہو سکتی ہے کہ اسے پارلیمان سے نکال دیا جائے۔ سنہ 1950 کے بعد کسی رکن کے خلاف اس قسم کی کارروائی صرف دو مرتبہ کی گئی ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی رکن کو مسلسل غیر حاضری کی بنا پر پارلیمان سے بےدخل کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ ایوان بالا اسی ہفتے انضباطی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یوشیکازو ہیگاشتانی کو ’نہ نظر آنے والا رکن پارلیمان‘ کا نام دیا گیا ہے اور جاپان میں لوگوں کا خیال ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply