• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ: طوفانی بگولوںسے گھروں کی چھتیں اُڑاگئیں، 6 افراد ہلاک

امریکہ: طوفانی بگولوںسے گھروں کی چھتیں اُڑاگئیں، 6 افراد ہلاک

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ گھر تنکوں کی طرح اڑ رہے ہیں جبکہ درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے، طوفانی بگولوں سے 6 اموات کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر سلیما میں بگولے کےطوفان نے تباہی مچا دی ہے جس سے نطام زندگی درہم برہم ہو گیاہے ۔ امریکا میں آنے والا طوفان اتنا شدید تھا جہاں سے گزرا تباہی کی ایک داستان رقم کرتا گیا۔ طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑے تو وہیں گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ درجنوں مکانات بھی اس طوفان کی آڑ میں تباہ ہو گئے۔ طوفان کی زد میں آکر کم از کم 6 افراد بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضع رہے کہ طوفان سے بدترین تباہی کا شکار ہونے والا شہر سلیما شہری حقوق کی تحریک کے حوالے سے ایک تاریخی شہر ہے جس کی آبادی تقریبا 18 ہزار ہےاور ریاست الاباما کے دارالحکومت منٹگمری سے 80 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔ بگولے کا طوفان گزرنے کے بعد کے سارا کا سارا شہر اجڑنے گیاہے۔ شہر میں جابجا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے سڑکوں پر پڑے تھے۔

سڑکوں میں بھی بڑی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ طوفان سے ایک عمارت میں آگ بھی لگ گئی جس کے شعلے اور دھواں آسمان کی جانب بلند ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ وسطی الاباما میں طوفان کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اوٹاگا کاؤنٹی، الاباما میں ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایرنی بیگیٹ نے چھ ہلاکتوں کی تصدیق اور بتایا کہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

طوفان سے 40 سے 50 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور ان میں سے اکثر گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفان سے موبائل اور روایتی گھر دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply