روئی کی قیمت 600روپے تک گھٹ گئی

الیکشن کے بعد3دن میں روئی کی فی من قیمت میں ریکارڈ600روپے کمی سے کاٹن مارکیٹ کے بیوپاریوں جنرز اور کاشتکار مایوسی سے دو چار ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ گزشتہ 2 روزمیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ہونیوالی ریکارڈ کمی کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان سامنے آیا  اور اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ آئندہ چند روز میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین اور بیشتر غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے حالیہ عام انتخابات پر اطمینان کے اظہار کے بعد ڈالر کی قدر میں ممکنہ طور پر مزید کمی سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں ہونے والے ریکارڈ اضافے کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے بیرون ملک سے روئی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی روئی کی قیمتوں میں موجودہ کمی کا بڑا سبب ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply