• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھر پر پولیس کے چھاپے، 15 گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھر پر پولیس کے چھاپے، 15 گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے چھاہے مار کر15سے زائد کارکنان کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےمتحرک کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کا کہناہے کہ کارکنوں کے گھروں پر بغیر وارنٹ کے پولیس کے چھاپے قابل مزمت ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تینوں اطراف سے زمان پارک کا گھیراؤ کرلیا ہے، دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی جبکہ پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی، مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply