گوانتانامو کے قیدیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گوانتانامو بے قید خانے میں صرف 32 قیدی ہیں جن میں سے 18 کو رہائی کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گوانتانامو بے قید خانے میں قید ہونے والوں میں سے کسی پر کبھی کسی جرم کا الزام بھی نہیں لگایا گیا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان 18 افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے ۔

کانگریس کی عمارت کے سامنے گوانتامو بے ، کیوبا کے حراستی مرکز میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا گیا اور ہیلن شیٹنگر بھی مظاہرین میں شامل تھیں ان کا کہنا ہےکہ گونتانامو قید خانے کو تشکیل دینا امریکی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ گوانتانامو قید خانہ بند کیا جائے اورقیدیوں کو رہا کیا جائے ۔ اسی طرح کے مظاہرے عالمی سطح پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں لندن ،واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک اور میکسیکو سٹی میں بھی کیے جارہے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

Witness Against Torture اور’’ کلوز گوانتانامو‘‘ادارے کی نمائندگی کرنے والے سٹیفن لین امریکی ریاست میری لینڈ سے اس مظاہرے میں شرکت کے لئے آئے تھے ۔سٹیفن لین کا کہنا تھا کہ اس ناانصافی کو درست کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتا ہوں وہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان میں سے کچھ افرادبغیر کوئی جرم کئی دہائیوں سے قید ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply