• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 53 سالہ شخص کی لاش گمشدگی کے آٹھ ماہ بعد خفیہ خانے سے برآمد

53 سالہ شخص کی لاش گمشدگی کے آٹھ ماہ بعد خفیہ خانے سے برآمد

امریکی ریاست الی نوائے میں ایک گھر سے خاتون کو اپنے شوہر کی گمشدگی کے آٹھ ماہ بعد اسکی لاش گھر کے خفیہ خانے سے ہی مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 53 برس کے رچرڈ مئیج کا آخری بار اپنی اہلیہ جینیفر مئیج سے 27 اپریل 2022 کورابطہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اسکا شوہر اچانک غائب ہو گیا۔ شوہر کی اچانک گمشدگی کے بعد جینیفر مئیج نے پولیس سے بھی رابطہ کیا اور آٹھ مہینے میں تلاشی کے دوران پولیس نے دو مرتبہ ان کے گھر کی تلاشی بھی لی تھی۔

پولیس نے رچرڈ اور جینیفر کے گھر کو ‘ہورڈر ہوم’ قرار دیا تھا۔ ہورڈر ہوم سے مراد ان لوگوں کا گھر ہوتا ہے جو غیر ضروری اشیا خرید کر گھر پر ان کا انبار لگا دیتے ہیں۔ تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں کو گھر سے عجیب بدبو محسوس ہوئی لیکن پولیس کی جانب سے اسے گھر پر موجود اشیا کے انبار اور سیوریج کی بدبو قرار دیا گیا۔

ریاست الی نوائے کی میڈیسن کاؤنٹی کی جانب سےجاری ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رچرڈ مئیج نے خودکشی کی تھی اور وہ خودکشی سے پہلے گھر کے ایک خفیہ خانے میں چھپ گئے تھے۔ اہلیہ کے مطابق 11 دسمبر 2022 کو کرسمس کے لیے گھر کی آرائش کے لیے جب انہوں نے رنگ برنگے بلب ڈھونڈنے کے لیے خفیہ خانے کی تلاشی لی تو انہیں وہاں سے اپنے شوہر کی لاش ملی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈپٹی کرونر کیلی راجرز کا کہنا ہے کہ رچرڈ کی لاش قدرتی طور پر ممی کی حالت میں ملی تھی۔ جب کسی جسم میں موجود مائع سوکھ جائے یا اسے نکال دیا جائے تو لاش خراب نہیں ہوتی۔ یہی وجہ تھی کہ رچرڈ کی گھر میں لاش کی موجودگی کے باوجود گھر سے آنے والی بدبو ناقابل برداشت حد تک نہیں پہنچی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply