• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹر کے بعد میٹانے بھی ہزاروں ملازمین کونوکری سے فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا

ٹوئٹر کے بعد میٹانے بھی ہزاروں ملازمین کونوکری سے فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں 87 ہزار سے زیادہ افراد میٹا کے لیے کام کررہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ہزاروں افراد کو فارغ کیے جانے کا عمل 9 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میٹا کے ایک ترجمان نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کے گزشتہ ماہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا۔ اس بیان میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ 2023 میں زیادہ ترقی کرنے والے چند شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ٹیمز میں توسیع ہوگی جبکہ زیادہ تر ٹیموں کا حجم اگلے سال سکڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ میٹا کی مارکیٹ ویلیو ایک سال پہلے ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی جو اب گھٹ کر 270 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply