• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین کرپشن الزامات پرگرفتار

سابق ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین کرپشن الزامات پرگرفتار

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کو کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔کل (جمعہ ) کو بدعنوانی سے متعلق فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم انور ابراہیم نے پچھلے سال محی الدین کے منظور کردہ اربوں ڈالر کے سرکاری منصوبوں بشمول کووڈ – 19 ریلیف پروگرام، پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔

محی الدین یاسین پرالزام تھا کہ انہوں نے مناسب طریقہ کار پرعمل نہیں کیا۔

محی الدین نےالزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دے چکے ہیں۔

ملائشیا کے وزیر اعظم انور کا کہنا تھا کہ محی الدین سے متعلق بدعنوانی کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کی۔

سابق وزیر اعظم محی الدین کے خلاف الزامات سال کے وسط تک چھ ریاستوں میں ہونے والے علاقائی انتخابات سے پہلے سامنے آئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ سابق وزیر اعظم کا اتحاد موجودہ حکومت کے لیے اس انتخاب میں مضبوط چیلنج ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ 75 سالہ محی الدین 2020 اور 2021 کے درمیان 17 ماہ تک وزیراعظم رہے۔ان کی جماعت کو گذشتہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد وزیر اعظم انور ابراہیم سے ہارنے کے بعد سے بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو رہنماؤں پر بھی ان کے دور اقتدار میں شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے میں رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے گذشتہ ماہ محی الدین سے اسی منصوبے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی اور محی الدین کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply