• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹنے والی ڈاکٹر پولیس کے حوالے

بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹنے والی ڈاکٹر پولیس کے حوالے

کراچی سول ہسپتال میں مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹنے والی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے مریضہ کو بے ہوشی کا انجکشن  لگا کر لوٹ لیا۔ جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کو پکڑ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

ملزمہ نے 17 مارچ کو سول ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹ لیا تھا۔متاثرہ مریضہ نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واردات  کے بارے میں شکایت کی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی لیڈی ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ رقیہ لیب کورٹ پہن کر ہسپتال آئی تھی اور بیہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹ لیا تھا۔ گرفتار جعلی خاتون ڈاکٹر  کے بیگ سے بے ہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply