چائے نہ بنا کر دینے پر بھائی نے بہن قتل کردی

چائے بنا کر دینے سے انکار، بھائی نے اشتعال میں آکر اپنی بہن کو قتل کردیا۔

تفصیالت کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے شہداد پور میں پیش آیا۔ جہاں بھائی نے چائے بنا کر نہ دینے پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شہداد پور میں پولیس نے اپنی بہن کو معمولی سی بات پر قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چائے بناکر نہ دینے پر بہن کو قتل کیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے سامنے دیئے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ بہن کو چائے بنانے کا بولا تھا، اس نے چائے بناکر نہیں دی جس پر غصے میں آگیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہداد پور پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply