وزارت خزانہ کا انتخابات کیلئے فنڈ دینے سے معذرت

وزارت خزانہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔جس میں سیکریٹری خزانہ کو بتایا گیا کہ جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے۔جس کے بعد سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ فنڈز مہیا کرنا وزرات خزانہ کے لئے مشکل ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد ہی حتمی جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس شروع ہوا تھا جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ سیکرٹری داخلہ سکیورٹی اور سیکرٹری خزانہ فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا گیا تھا۔سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی یقین بنانے کا کہا گیا تھا۔سیکرٹری داخلہ کو جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطے کی بھی ہدایت کی گئی۔سیکرٹری داخلہ کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply