اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل فلائٹ نمبر ER 703 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ 38 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں اپر دیر کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر XY 318 سے دبئی جانے والےمُلزم کے بیگ سے 795 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہے جس میں کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اے این ایف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 120 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اورنگی بنارس چوک کے قریب کاروائی کرتے کراچی کے رہائشی ملزم سے 11 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply