مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ میں فیض حمید کے ریٹائرہونے کا انتظارنہیں کررہی تھی ۔ میرے پاس جنرل(ر) باجوہ سے متعلق ثبوت نہیں لیکن فیض حمید سے متعلق ہیں۔ عمران خان جانے والے چیف کا گریبان اور آنیوالے کے پاؤں پکڑ رہاہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تاریخ میں اس سے زیادہ ناکام جیل بھروتحریک نہیں ملے گی۔جیل بھروتحریک کی ناکامی کی وجہ ان کا اپنا لیڈر ہے۔ورکرز کو کہتے رہے جیل بھرو اور خود چھپ کر بیٹھے رہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے کہا جارہا ہے کہ ویڈیولنک پربیان لیں۔ہم نے تو ویڈیولنک پرگرفتاری نہیں دی۔ان کے کیسزاقامہ یابیٹے سے تنخواہ نہ لینے والے نہیں۔انہوں نے اپنی بیٹی چھپائی اور قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ عمران خان نے جیل کے ڈر سے ٹانگ پرپلاستر چڑھارکھاہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں