• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی تقاریر،گفتگو اور بیانات نشترکرنےپرپابندی عائد

عمران خان کی تقاریر،گفتگو اور بیانات نشترکرنےپرپابندی عائد

 پیمرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر،گفتگو اور بیانات نشرکرنے پرمکمل پابندی عائد کردی۔

پیمرا کے احکامات کے مطابق عمران خان کابیان ،گفتگو یا خطاب لائیویاریکارڈ ٹی وی چینلزنشرنہیں کر سکتے۔پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلز کوعمران خان پرپابندی کی ہدایت جاری کردی۔

پیمرا کاکہنا ہےکہ پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی ۔ عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان زمان پارک میں رہنماؤں سے گفتگو میں  کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھا شخص طے کر رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنےگا، یہ چور جو اوپر بیٹھے ہیں ان پر کیسز عمران خان نے نہیں بنائے، اسحاق ڈار  اور نوازشریف کے بیٹے ن لیگ کے دور  میں بھاگے تھے، مریم نواز کے بھائی نے ٹی وی پر تسلیم کیا الحمدللہ یہ فلیٹ ہمارے ہیں، آج مریم نواز ملکہ ایلزبتھ کی طرح ملک میں گھوم رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو  16 ارب روپے کے چوری کیس میں سزا ہونے والی تھی، جنرل (ر) باجوہ نے اسے بچا کر وزیراعظم بنایا، کوئی ایسا جرم نہیں جو وزیر داخلہ نے نہیں کیا ہو،  ان کا اپنا وزیر کہتا ہے کہ وزیر داخلہ نے 18 قتل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دنیا سے پیسے مانگ رہا ہے لوگ ٹھکرا رہے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزا ہونے لگی تھی، جنرل باجوہ نے اس کو بچا کر وزیر اعظم بنا دیا، آصف زرداری پیچھے بیٹھ کر سارا کھیل کھیل رہا ہے، لندن میں بیٹھا بھگوڑا وہاں سے ملک کوکنٹرول کررہا ہے جب بڑے مجرم باہر بیٹھ کر فیصلے کریں گے تو ملک کا دیوالیہ ہی نکلے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جس قوم میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں وہ بھیڑ بکریاں بن جاتے ہیں، آج یہ بھکاریوں کی طرح قرض مانگ رہے ہیں کوئی نہیں دے رہا، چور اوپر بیٹھے ہیں اس لیے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں، حکمران اپنا پیسہ واپس لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، اپنا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے اور لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply