• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بدترین اقتصادی بحران،چین نےمزید پاکستان کو 50کروڑڈالردیےدیئے

بدترین اقتصادی بحران،چین نےمزید پاکستان کو 50کروڑڈالردیےدیئے

ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کے دوران چین نے پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (ICBC) سے 1.3 بلین ڈالر کی فنانسنگ سہولت میں سے 500 ملین ڈالر (50 کروڑ ڈالر) موصول ہو گئے ہیں، جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 1.3 بلین ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چینی بینک نے رول اوور سہولت کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم تین اقساط میں دی جائے گی، جس میں سے پہلی قسط مرکزی بینک کو موصول ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے دن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے فنانسنگ بہت اہم ہے، جسے ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر اس سطح پر گرے ہیں جو بمشکل تین ہفتوں کا احاطہ کر سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو رواں مالی سال، جو جون میں ختم ہو رہا ہے، اپنے مالیاتی فرق کو ختم کرنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply