• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جیل بھروتحریک ؛شاہ محمودقریشی، اسد عمر اور زلفی بخاری رہا

جیل بھروتحریک ؛شاہ محمودقریشی، اسد عمر اور زلفی بخاری رہا

تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کے باعث نظربند رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسدعمراور زلفی بخاری کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پررہا کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل سے رہا کردیاگیا۔اٹک ڈسٹرکٹ جیل کے باہر زین قریشی ،مہربانو قریشی،طاہرصادق،یاوربخاری سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے استقبال کیا ۔

سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل سے رہا کیاگیا۔اسد عمر کو لاہور سے رضا کارانہ گرفتاری کے بعد راجن پور جیل منتقل کیاگیاتھا ۔جیل کے باہر تحریک انصاف کے رہنماؤںعون عباس بپی، عامر ڈوگر ،کارکنوں نے استقبال کیا ۔اسد عمر کا رہائی کے بعد زمان پارک پہنچنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد زلفی بخاری کو رہا کردیاگیا۔زلمی بخاری جیل بھروتحریک کے 8روز قید رہے ۔جیل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے استقبال کیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply