اوکلوہاما: امریکی نغمہ نگار، گلوکار اور گٹارسٹ جیک فلنٹ شادی کے صرف چند گھنٹوں کے بعد ہی انتقال کر گئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ جیک فلنٹ کی بیوہ برینڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے دولہے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے خاوند کی تدفین کرنا پڑی ہے۔
جیک فلنٹ کے منیجر نے سوشل میڈیا سائٹس پر کہا ہے کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ مجھے بتانا پڑ رہا ہے کہ جیک فلنٹ اب دنیا میں نہیں رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک فلنٹ کی شادی ہفتے کی دن ہوئی تھی اور اتوار کی صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک جیک فلنٹ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں