وزیراعظم کے کارواں میں شامل گاڑی کے بونٹ پر گولی لگنے کا واقعہ پرپنجاب حکومت نے گاڑی پر گولی لگنے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ، پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور محکمہ داخلہ کے افسر بھی شامل ہوں گے ۔
24فروری کو راولپنڈی پرانے ایئر پورٹ کے قریب بسنت کے موقع پر فائرنگ کی گئی۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم کی راولپنڈی سے لاہور فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہوئی۔فائرنگ سے وزیراعظم کے حفاظتی سکواڈ میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
حکام کی جانب سے راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعہ پر 3ایس ایچ او اور 2 ڈی ایس پیز کو معطل کیا گیا ۔آئی جی پنجاب کی درخواست پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں