سینیٹ بجٹ سفارشات رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، رپورٹ میں 244 سفارشات پیش کی گئیں۔
ترقیاتی بجٹ سے متعلق 217 اوردیگر 27 سفارشات پیش کی گئیں، فارماسیوٹیکل کے خام مال کی خریداری پر 17 سیلزٹیکس ختم کرنے کی سفارش
فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے وصول کردہ سیلزٹیکس کی مد میں 40 ارب واپس کیے جائیں، سفارش میں کہا گیا ہے کہ بیکری آئیٹمز پر ٹیکس کی شرح 17سے کم کرکے ساڑھے7 فیصد کی جائے، مضر صحت ہونے کے باعث جوسز، انرجی ڈرنک اور آئس ٹی میں چینی کی مقدار کم کی جائے۔
ایف بی آر مینوفیکچررز کو بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگیوں کے لیے پابند کیا جائے، ائیر کرافٹ اور ان کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے، رپورٹ میں گریڈ 17 سے 22 کے مقابلے میں ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی شامل ہے۔
سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بھجوائی گئی تھیں.
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں