یونان: دو ٹرینوں کے تصادم 26 افراد ہلاک،85 زخمی

یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے تقریباً 235 میل شمال میں ٹیمپی کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جن میں سے3 میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہوئے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال لے جانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فوج کو ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply