• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر، کیا شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟عدالت

سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر، کیا شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟عدالت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی زمین کے کیس میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر ہے، آپ نے دنیا کے سامنے تماشا بنا دیا ہے۔

پی آئی اے کی زمین تنازعہ کیس کی سماعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اور دیگر افسران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ائیرپورٹ کی زمین پر شادی ہالز بنے ہوئے ہیں۔ کیا اب سول ایوی ایشن نے بھی شادیاں کرانا شروع کردی ہے؟

چیف جسٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی اے اے سے مکالمہ میں کہا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا ائیر پورٹ 100 سال پرانا لگتا ہے۔ صرف 2 جہاز کھڑے  دیکھتے ہیں۔

اتنی بڑی زمین ہے وہاں پر ترقیاتی کام کیوں نہیں کرتے؟ آپ کے ڈی جی سول ایوی ایشن کہا ہیں؟ انہیں بلائیں۔

وکیل سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی کابینہ اجلاس میں ہے۔ ڈی جی اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

کیا آپ کو معلوم ہے دیگر ائیر پورٹ پر ہر ایک سیکنڈ میں جہاز آتے جاتے ہیں۔ جس زمین کے لیے آئے ہیں انہیں واپس کردیں آپ کا کام نہیں۔ ہمیں سول ایوی ایشن کے کام کا اندازہ ہوچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور بورڈ آف ریونیو سے زمین کے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply