• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یاسین ملک کو سزا سنانے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی: پاکستان کا شدید احتجاج

یاسین ملک کو سزا سنانے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی: پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت سزا سنائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے یاسین ملک کی سزا کے خلاف پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی عدالت کے بدنیتی پر مبنی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یاسین ملک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے سزا سنائی گئی اور اس کے لیے بھارت نے عدالت کو استعمال کیا ہے۔

حریت رہنما کو بھارتی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھی کہا ہے کہ پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے جابرانہ اقدامات جائز جدوجہد کیلئے کشمیریوں کا جذبہ نہیں دبا سکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہم سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیادی الزامات پر دو مرتبہ عمر قید، پانچ مرتبہ 10/10 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply