• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی آئی ٹی ایف سی کی پاکستان کیلئے3ارب ڈالر سے زائد امداد کی منظوری

آئی آئی ٹی ایف سی کی پاکستان کیلئے3ارب ڈالر سے زائد امداد کی منظوری

پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے آئی آئی ٹی ایف سی نے نوید سنا دی ۔  نجی ٹی وی کے مطابق   انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے پاکستان کو 3ارب 28کروڑ ڈالر امداد کی منظوری  دے دی  ہے آئی آئی ٹی ایف سی پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 3ارب ڈالر فراہم کرے گی ، چیف ایگزیکٹو آئی آئی ٹی ایف سی کا کہنا ہے کہ   28کروڑ 50لاکھ ڈالر تیل کی خریداری کی مد میں دیئے جائیں گے۔ جدہ میں قائم کارپوریشن پاکستان کو تین سال کے لئے امداد فراہم کرے گی آئی آئی ٹی ایف سی اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کا ذیلی ادارہ ہے گزشتہ 10سال کے دوران آئی آئی ٹی ایف سی نے مسلم ممالک کو 40ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply