پاکستان کو چین سے ملنے والے قرض پر امریکہ کا اعتراض

امریکا نے پاکستان کو چین سے ملنے والے 700 ملین ڈالر کے قرضے پر اعتراض اٹھا دیئے۔

تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو  نے امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن کے  دورہ ہندوستان سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت  کے قریبی پڑوسی ممالک (پاکستان، سری لنکا، نیپال) کو چینی قرضوں کے بارے میں ہمیں گہری تشویش ہے کہ ان قرضوں کو زبردستی فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

‘ ڈونلڈ لو نے مزید کہا کہ امریکہ ہندوستان سمیت  خطے کے ممالک سے بات کر رہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود لیں اور کسی بیرونی پارٹنر کا دباؤ  محسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہم بھارت سے بات کر رہے ہیں، خطے کے ممالک سے بات کر رہے ہیں کہ ہم کس طرح ممالک کو اپنے فیصلے خود کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، نہ کہ ایسے فیصلے جن پر چین سمیت کوئی بھی بیرونی شراکت دار مجبور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply