• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر بحث کرنے کے لیے پاکستانی پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں ایک تحریک التوا جمع کرائی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا کہ یہ قومی اسمبلی رخائین کے علاقے میں آباد روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی اور ظالمانہ سلوک پر اپنے دکھ کا اظہار کرے۔تحریک التوا  میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی مسلمان خواتین کے ریپ، ان کے گھر بار لوٹنے اور وسیع پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعات کی مذمت کرے۔پیپلز پارٹی کے اراکین نے اس مجوزہ تحریک کے متن میں حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ میانمار کی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس انسانی المیہ کا حل تلاش کرے۔حزب اختلاف کے اراکین نے اس تحریک کے ذریعے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے رجوع کرے اور اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کر کے وسیع پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام کو بند کروائے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ پوری شدت سے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ اس انسانی المیے کو حل کیا جا سکے اور روہنگیا مسلمانوں کو دوسرے ملکوں میں ہجرت کرنے کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ اس تحریک میں قومی اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ وہ متاثرہ علاقوں تک عالمی امدادی اداروں، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو میانمار کی حکومت رسائی فراہم کرے تاکہ وہاں کی صورت حال کا درست اندازہ لگایا جا سکے اور متاثرہ افراد تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply