بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا اور دھوپ میں تپش بھی ہو گی ،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں نا صرف تیزہوائیں چلنے کی نوید سنائی بلکہ رات میں ہلکی بارش بھی ہو گی ۔اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،رات کے اوقات میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ شام/رات کے اوقات میں سوات، مالاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا،شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبرختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/جزوی ابرآلود رہے گا، شام/رات میں اٹک، راولپنڈی، چکوال،مری ، گلیات اور گردو نواح میں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم شام /رات میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی دھند ،ایئرپورٹ پر حد نگاہ 4کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود،صبح میں دھند کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 16سے 18ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا،ہوامیں نمی کا تناسب 90فیصد ہے،جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور میں سردی کی شدت میں واضع کمی ہوگئی جبکہ گرمی کا آغاز ہو گیا نہ زیادہ گرمی اور نہ ہی سردی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے آج لاہور میں موسم خشک رہے گا صبح کے اوقات میں نسیم سحر کی وجہ درجہ حرارت 16 سنٹی گریڈ دوپہر میں 30 سنٹی گریڈ جبکہ شام کے اوقات 26 سنٹی گریڈ تک جائے گا اور رات میں درجہ حرارت 20 سنٹی گریڈ تک جائے گا اور آسمان پر بادل ہونگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply