امریکہ کا منفرد قصبہ جہاں صرف ایک شخص آباد ہے

آرکینساس: مونووی میں خوش آمدید، یہ امریکا کا واحد باقاعدہ شہر ہے جہاں 2010ء کی امریکی مردم شماری کے تحت صرف ایک شخص رہائش پذیر ہے۔ یہ شخصیت ایک خاتون ایلسی آئلر کی ہے جو اس علاقے کی میئر، کلرک، دکان دار، لائبریرین ، واحد ٹیکس گزار اور خود اپنا ہی ٹیکس جمع کرنے والی ہیں۔ وہ ہر سال میئر کے انتخابات کا بورڈ لگاتی ہیں۔ پھر خود اپنے آپ کو ووٹ دے کر منتخب کر لیتی ہیں۔ وہ ہر سال 500 ڈالر ٹیکس اپنے آپ کو ادا کر کے پانی اور بجلی کے اخراجات ادا کرتی ہیں۔ وہ مونووی کے شہر کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کاغذات جمع کراتی رہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ شہر آباد رہے اور انسانوں کے بغیر کسی ’بھوت نگری‘ یا گھوسٹ ٹاؤن میں تبدیل نہ ہو جائے۔ ایلسی نے بتایا کہ جب میں شراب اور تمباکو نوشی کے سالانہ لائسنس کی تجدید کرتی ہوں تو وہ لائسنس گاؤں کے سیکریٹری کے نام آتا ہے جو میں ہی ہوں پھر میں اس پر کلرک بن کر دستخط کرتی ہوں اور اسے شراب خانے کی مالکہ کو دیتی ہوں جو میں ہی ہوں۔ ایلسی کے مطابق وہ اس علاقے میں پلی بڑھی ہیں اور یہاں تنہا رہ کر بھی بہت خوش ہیں۔ سال 1930ء کی دہائی تک یہاں کی آبادی 150 نفوس پر مشتمل تھی اور یہاں ریل بھی آ کر رکتی تھی۔ یہاں کئی دکانیں، مکانات سمیت ایک جیل بھی موجود تھا۔ ایلسی کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جب وہ پرائمری اسکول میں پڑھا رہی تھیں اور اسی سے ان کی شادی ہو گئی۔ اس کے بعد وہ امریکی ایئر فورس میں بھرتی ہو گئیں اور کوریا کی جنگ میں حصہ لیا۔ بعد ازں کنساس شہر منتقل ہو کر وہاں کی ایئر لائن میں شامل ہو گئیں اور ایئر ہوسٹس بنیں۔ اس کے بعد وہ دوبارہ مونووی آ گئیں اور انہوں نے اپنے والد کے تیار کردہ ایک سرائے نما ہوٹل کو دوبارہ کھولا لیکن جنگِ عظیم دوم کے بعد لوگ یہاں سے جانے لگے اور علاقہ تیزی سے خالی ہوتا چلا گیا۔ سال 1960ء میں یہاں کے چرچ میں آخری مرتبہ کسی شخص کی آخری رسومات ادا کی گئیں جو ان کے ایلسی کے والد تھے۔ اس کے بعد 1970ء کے عشرے میں یہاں کا واحد پوسٹ آفس، کھانے پینے کا اسٹور بند ہو گیا اور ان کے دونوں بچے بھی علاقہ چھوڑ گئے۔ 1980ء میں شہر کی آبادی 18 ہو گئی اور 2004ء میں ان کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا اور اب وہ اس علاقے میں اکیلی رہ گئیں۔ اب وہ ہر روز اپنا سرائے خانہ کھولتی ہیں جس میں ایک شراب خانہ بھی ہے۔ اس عمارت کے علاوہ یہاں ایک اور سرکاری بلڈنگ بھی ہے جسے روڈی لائبریری کا نام دیا گیا ہے جس میں 5000 کتابیں اور میگزین موجود ہیں جن کی لائبریرین بھی خود وہی ہیں۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ کبھی کبھار ان سے ملنے آجاتے ہیں وہ ایلسی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ اب اس عجوبہ شہر کو دیکھنے دنیا بھر کے لوگ آتے ہیں اور مہمانوں کی کتاب میں دستخط کرتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply