چینی ارب پتی کی پُراسرار گمشدگی

بیجنگ: چین کا ارب پتہ سرمایہ کار باؤ فین پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاپتہ ہونے والے سرمایہ کار باؤ فین کے قائم کردہ بینک نے انکشاف کیا کہ ان کا گزشتہ چند سے کچھ معلوم نہیں ہے اور یہ معلوم نہیں کہ باؤ فین کب سے لاپتہ ہیں۔

دفتری عملے کے مطابق باؤ فین 2 روز سے دفتر نہیں آئے اور ان سے کسی بھی قسم کا رابطہ بھی نہیں ہو سکا ہے۔ باؤ فین کے بینک کے صدر کونگ لین کے خلاف ستمبر 2022 سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چینی سرمایہ کار باؤ فین کا شمار ٹیکنالوجی صنعت کے اہم ترین ڈیل میکرز میں ہوتا ہے اور وہ متعدد بڑی کمپنیوں کے معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

باؤ فین نے اپنے کیریئر کا آغاز امریکی کمپنی مورگن اسٹینلے میں ایک بینکر سے کیا تھا اور 2005 میں انہوں نے اپنے بینک کی بنیاد رکھ لی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply