• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں ،جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ

عمران خان جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں ،جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

تفصیلات کےمطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عمران خان بہت چالاک آدمی ہیں وہ جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور لوگ اس پر یقین کرلیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید سے زندگی میں صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے ، شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی جنرل صاحب کچھ کریں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس سوال پر کہ کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر کچھ زیادہ ہوگیا، ہم نے ذمہ دار افسر کو ہٹا دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعظم سواتی اور شہبازگل کو ننگا کرنے کے الزام پر جنرل (ر) باجوہ نے کہا ان کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلی سطح پر ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply