امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئی

بیجنگ: چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی دفاعی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن اور ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی کمپنیوں پر چین سے متعلقہ کسی بھی قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی عائد کی گئیں۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ پابندیاں عائد کردہ امریکہ کی دونوں کمپنیاں اب چین میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

چین کی جانب سے پابندیوں کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کرائن جین پیئر نے کہا کہ چین کی پابندیاں علامتی اور غیر ضروری ہیں کیونکہ کوئی بھی امریکی کمپنی چین کو دفاعی مصنوعات فروخت نہیں کرتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply