سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف زرداری پر الزام کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں مینوئل پر طبی معائنہ ہوا جو نارمل رہا ۔ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ضروری ادویات کے ساتھ ہائی سیکورٹی بیرک میں بند کردیا ۔

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب سیشن عدالت نے کراچی تھانہ موچکو میں درج مقدمہ میں شیخ رشید کی راہداری ریمانڈ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔سندھ پولیس نے عدالت سے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply