• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے چین کا جاسوسی غبارہ مار گرایا، پینٹاگون نے تصدیق کردی

امریکہ نے چین کا جاسوسی غبارہ مار گرایا، پینٹاگون نے تصدیق کردی

 پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔جس کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے  امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر نے چینی جاسوس غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد پیش کی جبکہ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی دانستہ اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کی قومی سلامتی کی ٹیم ہمیشہ امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی کو اولیت دے گی، چین کی جانب سے ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ جمعہ کے روز چین نے غبارے کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ امریکی فضائی حدود میں غبارے کے غیر ارادی داخلے اور صورتحال پر افسوس ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply