• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ

امریکہ میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ

امریکا میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواؤں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔

امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا، اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ریاست مین (Maine) میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد چلنے والی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔

مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں، مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب نیویارک میں درجہ حرارت منفی 16 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے آج سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply