چائے سے موتیا کے خطرے میں کمی

ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ چائے آنکھوں میں موتیا کے خطرے کو 74 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ دی گارجئین کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کی خوراک اور ان کی صحت کی صورت حال کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے 1678 افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا، جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے۔ موتیا یعنی گلوکوما کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دبائو بڑھتا ہے، جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے۔ بعد ازاں بصارت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے اور مریض مکمل طور پر اندھا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں نابینا پن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔ چائے میں اینٹی آکسیدنٹس اور سوزش دور کرنے والے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے اس بیماری کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply