• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجھے جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیں گے؛ عمران خان کا انکشاف

مجھے جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیں گے؛ عمران خان کا انکشاف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران مجھے گرفتار کر کے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ میں پارٹی ٹکٹ نہ دے سکوں۔ یہ لوگ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں ہار چکے ہیں۔ جھوٹوں کی ملکہ کہتی ہے اسے جیل میں ڈال دو۔میرے چور باپ کو چھوڑ دو۔ میچ فکسنگ میں میرا نام کبھی نہیں آیا, قوم سے پوچھتا ہوں میرا جرم کیا ہے.

زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ تھا جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیں گے۔میں پھر سے کہتا ہوں سب کے ہاتھ سے گیم نکلنے لگی ہے۔ جوکل اسلام آباد میں ہوا یہ کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔جو اینکر میڈیا پر بات کرتا ہے اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ یہ لندن پلان اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔ راستہ صرف ایک ہی ہے صاف اور شفاف الیکشن،

عمران خان نے مزید کہا کہ حکمران مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا، 25 مئی واقعے کے ذمہ داروں کو پنجاب میں لگا دیا گیا۔ کل میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں لوٹ مار کی گئی، میرے تالے توڑے گئے،گھر کے اندر شیلنگ کی گئی، عدالت کے دروازے میں داخل ہوا تو وہاں پولیس ہی پولیس تھی۔ زمان پارک میں پولیس والوں نے حملہ کیا دروازہ توڑا گیا۔گھر میں صرف بشریٰ بیگم اور کچھ ملازمین تھے۔ہم انتخابی مہم شروع کرنے لگے تو حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی،یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہےہیں،حکمران مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیںِ، یہ لوگ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں ہار چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نےمزید کہا کہ اسلام آباد پیشی سے قبل گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر گیا تھا، اندازہ تھا مجھے قتل کر دیں گے یا گرفتار کر لیں گے۔کارکن مرنے کیلئے تیار ہو گئے مگر مجھے گرفتاری نہیں دینے دی۔ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، مجھ پر بغاوت سمیت 96 مقدمات بنا دیئے گئے۔ کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔ قوم ان کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تو گوگل پر دیکھ لے۔ نوازشریف کی چوری کا عالمی اخباروں اور کتابوں میں ذکر ہے۔ زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply