• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امیتابھ ، دھرمیندر اور امبانی کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

امیتابھ ، دھرمیندر اور امبانی کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی پولیس کو نامعلوم شخص کی جانب سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور دھرمندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے ممبئی میں امیتابھ بچن اور دھرمندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کے قریب بم نصب کر دیئے ہیں ساتھ ہی اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 25 ہتھیاروں سے لیس افراد ان حملوں کو انجام دینے کیلئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ناگپور پولیس کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔ اس کال کے فوراً بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس الرٹ کردیا۔

افسر نے بتایا کہ بم اسکواڈ کی ٹیم کو فوری طور پر بلایا گیا اور انہوں نے امیتابھ بچن، مکیش امبانی اور دھرمیندر کی بنگلوں اور اردگرد کی تلاشی لی تاہم وہاں کچھ نہیں ملا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ممبئی میں امیتابھ بچن کا گھر جلسہ ایک مشہور مقام ہے جہاں اداکار ہر اتوار کو اپنے مداحوں سے ملنے نکلتے ہیں۔ جوہو کے پوش علاقے میں امیتابھ بچن 5وسیع و عریض بنگلوں کے مالک ہیں جبکہ دھرمیندر بھی جوہو میں ایک شاندار بنگلے میں رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply