• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا، اسلام آباد پولیس

آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا، اسلام آباد پولیس

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام پولیس نے کہا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مقد مہ کی درخواست میں بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply