پریانکابھی ‘جوائےلینڈ’ کی مداح نکلیں

ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑہ آسکر کے لیےنامزد پاکستان کی مشہور فلم ‘جوائے لینڈ’ کی مداح نکلیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے تمام مداحوں اور فلم شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ ضرور دیکھیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جوائے لینڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوائے لینڈ کی ٹیم کو ایسی منفرد کہانی پیش کرنے پر خوب سراہا ساتھ ہی لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔

 

اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے، یہ دنوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جبکہ لڑکا پہلے ہی شادی شدہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا تاہم  یہ فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ اس متنازعہ فلم کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نومبر میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس فلم پر عائد پابندی پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے فلم کو کلیئر قرار  دے کرریلیز کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صائم صادق کی لکھی ہوئی اور ان کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں خواجہ سرا علینہ خان اور علی جنیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply