• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی وزیر دفاع کےغزہ کی مکمل ناکہ بندی کےبیان کی مذمت کرتے ہیں ؛ہیومن رائٹس واچ

اسرائیلی وزیر دفاع کےغزہ کی مکمل ناکہ بندی کےبیان کی مذمت کرتے ہیں ؛ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کےبیان کی مذمت  کی ہے

ہیومن رائٹس واچ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نےخوراک اور ایندھن بند کرنےکا بیان دیا ہے یہ بیان جنگی جرم کا ارتکاب اور قابل مذمت ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں آبادی کو خوراک سے محروم کرنا اجتماعی سزا ہے آبادی کو خوراک سے محروم کرنا جنگی جرم ہے اسرائیل بھوک کوجنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے زور دیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کو جنگی جرم کے ارتکاب کا نوٹس لینا چاہیے۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی، اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے خوراک اور پانی بند کردیا ہے۔

غزہ میں موجود صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی، غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک اور پانی بند کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیرملکی صحافی کا کہنا تھا کہ یواین اسکولوں میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر دیکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply