مراکش: کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جان کی بازی ہارگئے

:مراکش میں کشتی ڈوبنےسے 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 24 مسافروں کو بر وقت کارروائی کرکے بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیاجبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے۔

خبرایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور ڈوبنے والے 24 افراد کو بچالیاگیاتھا ، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply