• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عرب ممالک میں 130ملین افراد غربت کا شکارہیں : اقوام متحدہ سروے

عرب ممالک میں 130ملین افراد غربت کا شکارہیں : اقوام متحدہ سروے

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے جاری سروے کے مطابق عرب ممالک کی ایک تہائی آبادی غربت کا شکار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سروے آف اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ ان عرب ریجن میں کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ممالک اور لیبیا کو چھوڑ کر عرب خطے کے 130 ملین افراد غربت سے متاثر ہیں ۔

سروے میں بتایا گیا کہ آئندہ دو سالوں میں غربت کی سطح میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو 2024 میں آبادی کے 36 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

سروے کے مطابق خطہ عرب میں 2022 میں بے روزگاری کی شرح 12 فیصد درج کی گئی ہے، جو کہ 2023 میں کم ہو کر 11.7 فی صد ہونے کے امکانات ہیں۔

سروے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ خطے کی مجموعی پیداوار میں 2023 میں 4.5 فی صد اور 2024 میں 3.4 فی صد اضافہ ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سروے کے سرکردہ مصنف احمد مومی کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ممالک اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ممالک توانائی کی بلند قیمتوں سے مستفید ہوتے رہیں گے جبکہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کئی سماجی اوراقتصادی چیلنجوں کا شکار ہوں گے ، جن میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں، خوراک کی فراہمی میں کمی، اور سیاحت اور بین الاقوامی امداد کی آمد میں کمی شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply