• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کی شدید مخالفت

افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کی شدید مخالفت

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کو تباہ کن قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجی انتونی بلنکن نے افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سخت تشویش کا باعث ہے کہ افغانستان میں این جی اوز میں خواتین کے کام نہ کرنے سے لاکھوں افراد کو اہم اور زندگی بچانے والی امداد پہنچانے میں مشکل ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل افغانستان میں خواتین کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply