ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی تیاریاں، مہمان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی ہے، جہاں سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کی آمد کے بعد کوویڈ19 ٹیسٹ لیے جائیں گے، جس کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ ہوں گے، جمعہ کو یعنی کل نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 13 تا 22 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان ہیں۔ کیرون پولارڈ انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔

13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا، 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا اور 22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply