تڑخی دعا کا نیلا لہجہ۔۔سانحہ پشاور پر نظم/صدف مرزا

لال لہو کی دھوپ میں لرزاں
دلوں کے پچھلے دالانوں میں
خوابوں کی ٹوٹی الگنیوں پر
خوں رنگ
دھاڑتے چھیدوں والی
وردیاں آ ج بھی لہراتی ہیں

ان چھیدوں نے جن پھولوں کے جسموں کو بانسری بنایا
ان کی دھن پر
درد کے ناگ ہیں اب تک رقصاں

ہیرے کا جگر پتھر کا نکلا
دل کے دھڑکتے برگ گل پر
یادوں کا
تیزاب گرے گا

لیکن ۔۔ میری روح کے لب پر
تڑخی دعا کا نیلا لہجہ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

تجھے بھی مولا علم تو ہو گا
مدرسے سے لوٹے نہیں ہیں
میرے بچے!!

Facebook Comments

صدف مرزا
صدف مرزا. شاعرہ، مصنفہ ، محقق. ڈنمارک میں مقیم

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply