• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امید ہے جنرل عاصم منیر امر بالمعروف کا رستہ اپنائیں گے: عمران خان

امید ہے جنرل عاصم منیر امر بالمعروف کا رستہ اپنائیں گے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا آرمی چیف آیا ہے، ان کو وقت دینا چاہیے۔میں نے نئے آرمی چیف کے بارے میں بڑی اچھی باتیں سنی ہیں، جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، امید ہے وہ امر بالمعروف پر چلیں گے۔ ہم تو نئے آرمی چیف سے بڑی امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

لاہور زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نئے سیٹ اپ سے امید لگا کر بیٹھا ہوا ہوں، زرداری اور نوازشریف کبھی الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے۔یہ سوچتے ہیں کہ الیکشن ہار گئے تو دوبارہ کیسز کھل جائیں گے۔ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے تحریک انصاف جیتے گی۔نوازشریف الٹا لٹک جائے ،یہ الیکشن نہیں ہونے دے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اب جب سب کو نظر آرہا ہےکہ ملک نیچے جارہا ہے تو کیسے ان چوروں کو ہم پر مسلط رہنے دیا جاسکتا ہے۔ میں اکیلا ٹھیکیدار نہیں ہوں۔نیشنل سکیورٹی کے ادارے ہیں وہ دیکھیں ملک کیساتھ کیا ہورہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا پہلے ان کو مشرف نے این آر او 1 دیا اب طاقتوروں نے ان کو این آر او 2 دے دیا ہے۔ان کے ذاتی مفاد کی وجہ سے ملک تباہ ہورہا ہے۔ ان کو جب موقع ملا ملک چھوڑ کر فرار ہوجائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے مزید کہا کہ سب کو میری گھڑی کی پڑی ہوئی ہے۔وہ میری ذاتی گھڑی ہے ، میں بیچ دوں یا نہیں ، میری مرضی ہے۔اگر الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرتا ہے تو وہ اور ذلت کمائے گا۔اعظم سواتی کا کیا قصور تھا، اس پر بچوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply