لڑکوں کےرو پ میں حجام بہنیں

اترپردیش دو بھارتی بہنوں جیوتی کمار اور اس کی بہن نیہا کمار گزشتہ چار برس سے اپنا حلیہ اور نام بدل کر اپنے بیمار والد کی دکان پر حجامت کا کام کرکے پورے کنبے کا پیٹ پال رہی ہیں۔ آج جیوتی کی عمر 18 اور نیہا کی عمر 16 برس ہوچکی ہیں لیکن دونوں بہنیں گزشتہ چار برس سے بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بنواری تولہ میں حجامت کی دکان کو کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ 2014 میں ان کے والد فالج کے شکار ہوکر بستر سے لگے تو دونوں بیٹیوں نے ہمت کرکے دکان سنبھالی اور ان کی عمر صرف 13 اور 11 برس تھی۔ بیماری کے فوراً بعد دکان بند ہوگئی لیکن جلد ہی گھر میں فاقے ہونے لگے۔ اس کے بعد دونوں بیٹیوں نے دکان جانا شروع کر دیا لیکن لڑکیاں ہونے کی وجہ سے گاہک ان سے کتراتے تھے۔ اس کے بعد جیوتی اور نیہا نے پہلے اپنے بال چھوٹے کروائے، لڑکوں کا لباس پہنا اور یہاں تک کہ نام بھی لڑکوں والے رکھ لئے۔  لڑکیوں کے مطابق انہوں نے آواز بھی بھاری کرلی اور لڑکوں جیسے بال بنا کر کام شروع کیا اور اگر ایسا نہیں کرتیں تو فاقوں سے موت یقینی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply