• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فل کورٹ بینچ کا مطالبہ ، 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

فل کورٹ بینچ کا مطالبہ ، 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ 3افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے، اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چا ہتی ہیں لیکن نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے، ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا۔

ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی ، مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا، 4سال ظلم کےباوجودہم نےصبر کا دامن نہیں چھوڑا، عمران خان کوسامنے رکھ کےاس ملک میں مہم چلائی جارہی ہے، ملک کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں فل بینچ کا مطالبہ کرتی ہیں،، فل بینچ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا، عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply